ایڈز میں اضافہ

پاکستان میں ایڈز تشویشناک حد تک اضافہ ، یومیہ ہزار کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک :پاکستان میں ایچ آئی وی کا پھیلا تشویشناک حد تک بڑھ گیا۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9773 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں اور پاکستان میں اس سال ہر مہینے اوسطا ایچ آئی وی کے 1000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیںحکام نے بتایا کہ پچھلے 10 مہینوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی کے نئے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے، وفاق اورصوبے ہر مہینے ایچ آئی وی کے لاکھوں ٹیسٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی ہم جنس پرستوں اور طبی اداروں میں انفیکشن کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہا ہے، اگرابھی کنٹرول نہ کیا تو ایچ آئی وی کے کیسز بھی ہیپاٹائٹس سی کی طرح کروڑوں میں پہنچ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم کو سپریم کور ٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ