سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کیلئے نئی فیس کا تعین

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں سرکاری میڈیکل کالجز کے رواں سیشن کیلئے فیس سٹرکچر کا تعین کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق خیبر میڈیکل کالج اور خیبر گرلز میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں میرٹ پر پانچ سالوں کیلئے مجموعی فیس 4 لاکھ 70 ہزار جبکہ دیگر میڈیکل کالجز کی پانچ سالوں کی فیس 3لاکھ 78ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے
خیبر میڈیکل کالج اور خیبر گرلز میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کی فیس 75ہزار، سیکنڈ ایئر کی فیس 83ہزار روپے، تھرڈ ایئر کی فیس 91 ہزار روپے اور سال چہارم کی فیس ایک لاکھ ایک ہزار اور فائنل ایئر کی فیس ایک لاکھ 10ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ذرائع کے مطابق دیگر سرکاری میڈیکل کالجز کے فرسٹ ایئر کی فیس 62ہزار، سیکنڈ ایئر کی فیس 69ہزار، تھرڈ ایئر کی فیس 75ہزار ، فورتھ ایئر کی فیس 82ہزار اور فائنل ایئر کی فیس 90 ہزار مقرر کی گئی ہے
اس طرح خیبر میڈیکل کالج اور خیبر گرلز میڈیکل کالج میں سیلف فنانس کی پانچ سالوں کی فیس 72لاکھ 50ہزار مقرر کی گئی ہے جس میں فرسٹ ایئر کی فیس 12لاکھ 50ہزار ، سیکنڈ ایئر کی فیس 13لاکھ 50ہزار، تھرڈ ایئر کی فیس 14لاکھ 50ہزار روپے، فورتھ ایئر کی فیس 15لاکھ 50ہزار اور فائنل ایئر کی فیس 16لاکھ 50ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ دیگر سرکاری میڈیکل کالجز کی پانچ سالہ سیلف فائنانس کی فیس 67لاکھ 50ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس کےلئے ڈیجیٹائزیشن انتہائی ضروری ہے، علی امین گنڈاپور