پھندو پولیس پر حملہ

پھندو،شہریوں کاپولیس پارٹی پرحملہ،ملزم چھڑوالیا

ویب ڈٰیسک :پشاور کے علاقہ پھندو میں چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھاپہ کے دوران پولیس پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کردیا گیا جس سے ابابیل فورس کے اہلکار کی انگلی ٹوٹ گئی جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔ملزمان نے ملزم کو پولیس کی گرفت سے چھڑا لیا۔ تھانہ پھندو پولیس کے مطابق شاہین مسلم ٹائون کے علاقہ تاج چوک میں ایس ایچ او گلبہار رفیق خان ودیگرنفری نے دفعہ 381A کے مقدمہ میں نامزد ملزم دائود کو چھاپہ کے دوران گرفتار کیا جس پر 40سے50افراد نے ملزم دائود کو زبردستی چھڑانے کیلئے اینٹوں وپتھروں سے پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل اخترعالم کا انگوٹھا مکمل کٹ گیا ۔
حملہ میں کانسٹیبل گل شیر کو ماتھے پر زخم آئے جبکہ اے ایس آئی ہمایوں کا یونیفارم پھاڑ دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں سے موبائل فونز،پستول ،پرس وغیرہ بھی چھین لئے گئے ہیں اوران سے ملزم دائود کو چھڑا لیاگیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کیا۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے