فاٹا انضمام مخالف قبائلی عمائدین

فاٹا انضمام مخالف قبائلی عمائدین کو متحد کرنے کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک : فاٹا انضمام کے حوالے سے قبائلی مشران کا اختلافات ختم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی فاٹا قومی جرگہ کے زیر اہتمام جمرود سپورٹس کمپلیکس میں قبائلی مشران کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس ملک خان مرجان ، ملک بسم اللہ خان آفریدی،ملک عبدالرزاق زخہ خیل ملک خالد خان ملک خان ملک ابرار ملک سالک شاہ زخہ خیل حاجی موسی خان حاجی نظیر قمبر خیل ملک محمد امین کمر خیل ملک شہزاد امین حاجی صوبت حاجی سلیم جاوید حاجی حکم خان ملک دین خیل حاجی جالندھر حاجی جعفر شاہ سپاہ ملک طہماش خان ملک لقمان حکیم ملک یار بادشاہ شلمانی نے خیبر ایجنسی، ایف آر کوہاٹ ، باجوڑ ، مہمند ،اورکزئی ،کرم ایجنسی اورشمالی وزیرستان سے مشران نے شرکت کی جرگہ نے کافی مشاورت کے بعد تمام انضمام مخالف تحاریک کو یکجا کرنے کے لئے فاٹا قومی جرگہ نے گفت و شنید کیلئے ایک با اختیار کمیٹی تشکیل دی جو ملک خان مرجان کی سربراہی میں ملک محمدی شاہ ملک حفظ الرحمان ملک شاہین باجوڑ ملک اقرار ملک زیارت گل مھمند ملک نسئب خان ایف آر کوہاٹ ملک یار محمد ایف آر پشاور ملک شکیل ملک رزیم شاہ اورکزئی ملک اسرافیل ملک خان گل کرم ایجنسی سے اور ملک ایوب گل محسود شمالی وزیرستان سے شامل ہیں۔اسی طرح آل قبائل لویہ جرگہ نے بھی ایک کمیٹی تشکیل دی۔ دونوں کمیٹیاں اتفاق و اتحاد اور انضمام مخالف تحریک کو تیز کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کریںگی۔دونوں کمیٹیوں کی آج ہی جمرود پریس کلب میں پہلی مشترکہ نشست کا انعقاد کیا اور کل بروز منگل11 ، بجے دوبارہ جمرود پریس کلب میں جمع ہونگے جہاں پر جلد از جلد اتفاق و اتحاد قائم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مضافاتی علاقوں میں ڈینگی کے وار تیز‘ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ