پرویزالٰہی غلطی تسلیم

پرویزالٰہی نے نیپیاں بدلنے کابیان غلطی تسلیم کرلی

ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عمران خان کی نیپیاں بدلنے کے حوالے سے اپنے ماضی کے بیان کو غلطی قرار دے دیا۔ پرویز الٰہی کا ماضی میں اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کے ساڑھے تین سال عمران خان کی صرف نیپیاں بدلی گئیں، اب ان کا اس بیان کے حوالے سے کہنا ہے کہ غصے کی بات تھی روانی میں منہ سے نکل گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے منفی بیانات کو بھی غلط قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کو کسی کو میر جعفر اور میر صادق نہیں کہنا چاہیے تھا، جب کوئی آدمی آپ کو مشکل وقت میں سپورٹ کرے اس کے بارے میں ایسا نہیں کہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  اشاروں پر چلنے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا