جنرل (ر) باجوہ کے عمران پر بہت احسانات ہیں احسان فراموشی نہ کی جائے، پرویز الہٰی

جنرل (ر) باجوہ کے عمران پر بہت احسانات ہیں احسان فراموشی نہ کی جائے، پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جب خان صاحب جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بات کررہے تھے تو مجھے بہت برا لگا، جنرل (ر) قمرجاویدباجوہ ہمارے محسن ہیں اور محسنوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔
ویب ڈیسک: لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا جب عمران خان جنرل باجوہ کے خلاف بات کر رہے تھے تو مجھے بہت برا لگا، جنرل (ر) باجوہ ہمارے محسن ہیں، محسنوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ جنرل باجوہ کے خلاف اب اگر بات کی گئی تو سب سے پہلےمیں بولوں گا، میری ساری پارٹی بولے گی، ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کے مخالف نہیں ساتھی ہیں لیکن اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے بہت زیادتیاں کیں، ہمیں اندر کرنے کی کوشش کی، وہ ہمارے خلاف تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تو مونس الٰہی کو ساتھ بھی نہیں بٹھاتے تھے، اس کے باوجود ہم نے عمران خان کا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے کہا اسمبلی توڑ دو تو ہم نے فوری حامی بھر لی۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا