مہنگائی

ایک ہفتہ کے دوران مزید 20اشیائے ضروریہ مہنگی

ویب ڈیسک :ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کر دیے۔ ادارہ شماریات کے مطابق51اشیائے ضروریہ میں سے20کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 14 کی قیمتوں میں کمی اور17کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ زندہ مرغی کی فی کلو میں قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا، چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 7 روپے مہنگا ہوا جبکہ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 17 روپے اور چھوٹا گوشت فی کلو 5 روپے مہنگا ہوا، اس کے علاوہ گڑ، انرجی سیور، بلب، خشک دودھ، دال مسور، دال چنا اور دل ماش مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر فی کلو 22 روپے سستے ہوئے، آلو کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کم اور انڈے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہیں،جے یو آئی