پاک سوزوکی موٹرز پلانٹ بند

پاک سوزوکی موٹرزنے بھی پیداوارروک دی

ویب ڈیسک :پاک سوزوکی موٹرز نے 2 سے 6 جنوری تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔پاک سوزوکی موٹرز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھا ہے۔سوزوکی موٹرز کے مطابق 2 سے 6 جنوری تک کارسازی،موٹر سائیکل کی پروڈکشن بند رہے گی۔ آٹو پارٹس،سی کے ڈی کٹس کی امپورٹ پر مشروط اجازت نامے کی وجہ سے فیصلہ کیا۔ سٹیٹ بینک کی پابندیوں کے باعث سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے۔
خط میں لکھا گیا کہ سی کے ڈی کٹس اور پرزہ جات کی درآمد کی منظوری میں تاخیر اور وینڈرز کے لیے خام مال کی درآمد اور کلیئرنس میں مشکلات درپیش ہیں۔ اس کی وجہ سے ملک میں پرزہ جات کی قلت ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں سپلائی چین اور پیداواری سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیض آباددھرنافیصلےپرعمل کرلیاجاتاتو 9مئی کا واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس