حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے سوا کوئی اور چارہ نہیں، عمران خان

حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے سوا کوئی اور چارہ نہیں، عمران خان

ویب ڈیسک : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو معلوم ہے اس کے پاس آئی ایم ایف کے سوا کوئی اور چارہ نہیں، آئی ایم ایف جاکر ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور الیکشن کا نام سن کراِن کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو خاندان 30 سال سے ملک لوٹ رہے ہیں، ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں، خوف آرہا ہے کہ پاکستان کس طرف جا رہا ہے، گزشتہ 7 سے 8 ماہ میں جو کچھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، اوورسیز پاکستانی ملکی حالات سے بہت مایوس ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ چاہے کان پکڑلیں مگر حل صرف الیکشن ہے
پاکستان میں مایوسی کی لہر پھیلی ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا، ایکسپورٹرز کی مشکلات کو کم کرنا بہت ضروری ہے، جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی پاکستان ترقی نہیں کرے گا، مسلم لیگ ن کے دور میں برآمدات نہیں بڑھی تھیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے 3 ارب ڈالر کی کورونا ویکسین منگوائی، 3 سال میں 55 لاکھ نئی نوکریاں دیں، منی لانڈرنگ کرنے والے لوگ آج درس دے رہے ہیں، ہمیں بار بار کہا گیا کہ آپ فیل ہوگئے، 17 سال بعد معیشت کی بہتری، ہماری حکومت کی بہترین کارکردگی تھی، کیا وجہ تھی بہترین پرفارمنس والی حکومت کو ہٹایا گیا۔ دریں اثناء وائٹ پیپر جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایکسپوز ہوگئے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کتنے پانی میں ہیں یہ بھی دنیا کو پتا چل گیا۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ پچھلے 8 ماہ میں ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چین کی 250 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری تھی، جب تک سرمایہ کاری نہیں آئے گی، ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوگا، پوری قوم خوفزدہ ہے ملک کہاں جارہا ہے؟ مجھے ان دونوں پارٹیز کے خلاف ووٹ پڑا، دونوں خاندان ایک دوسرے کو چور کہہ کر کیسز بناتے رہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایکسپوز ہوگئے، اسحاق ڈار کتنے پانی میں ہیں یہ بھی دنیا کو پتا چل گیا، جنرل ر قمر جاوید باجوہ ہر فن مولا بن گئے تھے، ان کو یہی نہیں پتا کہ خوشحالی اور قانون کی حکمرانی جڑے ہوئے ہیں، ہمیں لیکچر دیے جارہے تھے ان کو این آر او دے دو اور آپ معیشت پر توجہ دو۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان 2بچوں نے کردیا