جنوبی وزیرستان

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا وانا میں آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، ہلاک دہشت گردوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ بھی شامل ہے جبکہ مارے گئے دہشت گردوں میں دو خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا