بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

سندھ حکومت کی ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 15 جنوری کو ہوانے والے بلدیاتی انتخابات کرانے سے ایک بار پھر معذرت کر لی۔
سندھ حکومت نے کل ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کل 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سندھ حکومت کے خط میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتاہے لہٰذا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کی تیاریاں مکمل