بابر اعظم مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایر اور ٹام لیتھم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل