گائے کو گلے لگائیں

ویلنٹائن پرگائے کو گلے لگائیں،بھارتی شہریوں سے انوکھی اپیل

ویب ڈیسک : انڈیا میں اینیمل ویلفیئر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے ‘کائو ہگ ڈے’یعنی گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پر منائیں۔اینیمل ویلفیئر بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود اپیل میں کہا گیا ہے کہ گائے انڈیا کے کلچر اور دیہی معیشت کا حصہ ہے۔اینیمل ویلفیئر بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ گائے سے محبت کرنے والے تمام افراد 14 فروری کو بطور کائو ہگ ڈے منائیں تاکہ گائے کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے، زندگی میں خوشی اور مثبت توانائی شامل کی جا سکے۔
واضح رہے اینیمل ویلفیئر بورڈ انڈیا کی وزارت برائے فشریز کے تحت کام کرتی ہے جس کی ذمہ داریوں میں جانوروں کا تحفظ بھی شامل ہے۔سوشل میڈیا پر بھی اینیمل ویلفیئر بورڈ کی اپیل موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے۔ صحافی سواتی چتُرویدی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ویلینٹائنز ڈے پر گائے کو گلے لگائیں ۔ ٹوئٹر پر ایک انڈین صحافی نے لکھا کہ’سب بھول جائیں، مجھے یہ بتائیں کہ گائے کو کیسے بتایا جائے کہ ہم انہیں گلے لگانے آ رہے ہیں؟

مزید پڑھیں:  غزہ میں قتل عام کی گواہی، برطانوی سرجن پر 29 یورپی ممالک کے دروازے بند