6 وکٹوں سے شکست

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، شکست کے بعد کراچی کنگز کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ختم ہوگئے۔
ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، کپتان عماد وسیم 92 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عرفان خان نے 30، وکٹ کیپر بلے باز ایڈم روسنگٹن نے 20 اور طیب طاہر نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک 12 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند کا شکار بنے جبکہ میتھیو ویڈ 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف، حسن علی اور رومن رئیس ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ ہدف آخری اوور کی دوسری بال پر حاصل کر لیا، اعظم خان ناقابل شکست 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 41 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے جبکہ الیکس ہیلز نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
کراچی کنگز کے محمد عامر، طبریز شمسی اور عامر یامین ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی یہ چوتھی فتح ہے جبکہ کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک صرف 2 ہی میچ ہی جیت سکی ہے، کراچی کنگز کو 8 میں سے 6 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی