کوہاٹ میں سکیورٹی ہائی الرٹ

کوہاٹ میں سکیورٹی ہائی الرٹ،چیکنگ کاسلسلہ مزیدسخت کردیاگیا

زویب ڈیسک:کوہاٹ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرکے چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کردیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں رات گئے تک خصوصی ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اورحساس مقامات کی نگرانی کا عمل اور انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کی کارروائیوں کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ سرکل ایس ڈی پی اوزچیکنگ کے عمل کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔
شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کی تازہ کارروائی کے نتیجے میں5 مطلوب اشتہاریوں اور غیر قانونی مقیم 3 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب 50 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جنکے قبضے سے مجموعی طور پر 16 پستول، 1 کلاشنکوف، درجنوں کارتوس6 کلو گرام چرس اور 130 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور انسداد دہشت گردی و جرائم کے سلسلے میں دن رات جاری ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہزادہ عمر عباس بابر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔
مشکوک گاڑیوں اوربلا نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ ڈی پی او نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کیساتھ تعاون کریں اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی