تنگی قتل

تنگی، داماد نے زبانی تکرار پر ساس کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک: تنگی کے علاقہ میاں صاحب گڑھی میں داماد نے زبانی تکرار پر ساس کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ مقتولہ مسماة ( ث) زوجہ نصیر ساکن تنگی دولت خیل کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی بہن کے گھر واقع میاں صاحب گڑھی گئی تھی جہاں اس کے بہنوئی محمد الیاس کی والدہ کے ساتھ زبانی تکرار ہوگئی ۔ محمد الیاس نے مشتعل ہو کر اپنی ساس زوجہ نصیر کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ اسے ہسپتال لے جارہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسی ۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کا ساتھ دینے کیلئے پرعزم ہیں، میتھیو ملر