بنگلہ دیش بمقابلہ آئرلینڈ

بنگلہ دیش بمقابلہ آئرلینڈ ون ڈے سیریز کل سے شروع ہوگی

آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کے دورے پر پہنچ گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلی جائے گی۔ بنگلہ دیش نے حال ہی میں اپنی سرزمین پر عالمی چیمپئین انگلینڈ کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔ میزبان ٹیم کے آئرلینڈ کی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کل سے شروع ہوگی۔18 سے 23 مارچ تک تینوں ون ڈے میچ سلہٹ کے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جس کے بعد دونوں ٹیمیں چٹاگانگ پہنچ جائیں گی جہاں دونوں کے درمیان 27, 29 اور 31 مارچ کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ میرپور کے شیر بنگال کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 4 سے 8 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر