website 2

پشاور میں خاتون سمیت 6 منشیات سمگلرگرفتار اور منشیات برآمد

پشاور: پولیس نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈائون میں خاتون سمیت چھ منشیات سمگلروں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی کی ہدایت ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان غلام شبیر ولد محمد، نعیم شیر ولد شریف، طاہر ولد حسین محمود، انعام اللہ ولد عبد اللہ اور دائود ولد خان محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 8 کلو گرام چرس، ایک کلو گرام افیون ، ادھا کلو گرام ہیرئون اور ہزاروں روپے مالیت کی 25 گرام آئس اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا ادھر ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال مہمند نے لیڈی پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران مسماۃ زوجہ ثابت شاہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 3 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال