بڈھ بیر گھریلو ناچاقی

بڈھ بیر،گھریلو ناچاقی پربھائی نے بھائی پرفائرنگ کرد ی

ویب ڈیسک:پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ ذوالفقار ولدقیوم ساکن بازیدخیل نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گھریلو ناچاقی پر بھائی شہریار نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔
ادھر شیخانو چوک کے رہائشی عامر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر کے باہر موجود تھا اس دوران زبانی تکرار پر ملزمان جہانگیر، حیدر اور نیاز نے اس پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا جسے مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان، دہشتگردوں نے لڑکیوں کا نجی سکول بم سے اڑا دیا