نیشنل گیمز، خیبر پختونخوا کا 372 رکنی دستہ شریک ہوگا

34 ویں نیشنل گیمز میں خیبرپختونخوا کا 372 رکنی دستہ شرکت کرے گا جسمیں مرد کھلاڑیوں کی تعداد 252 جبکہ خواتین کھلاڑیوں کی تعداد 120 ہوگی۔ مرد آفیشلز 51 اور خواتین آفیشلز 17 ہوں گی جبکہ دستے کیساتھ دس مزید آفیشلز جائیں گے۔ ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا دستے کے چیف ڈی مشن ہوں گے جبکہ ان کے ساتھ الیاس آفریدی اور مس سفینہ بابر ڈپٹی چیف ڈی مشن کے طور پر جائیں گے۔ خیبرپختونخوا کا دستہ گیمز میں شرکت کے لئے 11 مئی کو کوئٹہ روانہ ہوگا اس مرتبہ نیشنل گیمز دو مراحل میں منعقد کی جارہی ہے پہلے مرحلے میں ٹیم ایونٹس ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں انفرادی مقابلے ہونگے۔ جوڈواور سائیکلنگ کے مقابلے لاہور، شوٹنگ کے مقابلے جہلم، رؤنگ کے مقابلے اسلام آباد اور سیلنگ کے مقابلے کراچی میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ کا کہنا ہے کہ ان گیمز کی باقاعدہ افتتاحی تقریب 22 مئی کو ہوگی پہلے مرحلے میں ہاکی، فٹبال، ہینڈ بال، باکسنگ، بیس بال، کبڈی، والی بال، بیڈمنٹن، رگبی، رسہ کشی اور جمناسٹک کے مقابلے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر