پانچواں ون ڈے ۔ نیوزی لینڈ نے 299 رنز بنا لئے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے 299 رنز بنا لئے۔ پاکستان کو جیت کے لئے 6 رنز فی اوور کی اوسط سے 300 رنز درکار۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے مسلسل تیسری مرتبہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر ول ینگ 87 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 57 اور مارک چیپمین 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، شاداب خان اور اسامہ میر نے 2,2 جبکہ وسیم جونیئر، آغا سلمان اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جیت کے لئے 300 رنز درکار ہیں۔ اس میچ سے فتح کی صورت میں پاکستان سیریز 0-5 سے کلین سویپ کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا