شاہ زمان علی خان

راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان کی آواز نے نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کر دی

شاہ زمان علی خان کی آواز نے مداحوں کو سروں کے بیتاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کروا دی۔ سوشل میڈیا پر گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ اپنے والد کے ساتھ مشہور گانے ”کنا سونا تینوں رب نے بنایا” پر سر ملاتے نظر آرہے ہیں جس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہ زمان جب سر لگاتے ہیں تو ان کی آواز بالکل استاد نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر گائیکی کیلئے دنیا بھر میں مشہور اس خاندان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہ زمان کو گاتا دیکھ کر انہیں یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان کی موسیقی کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی آواز کو استاد نصرت فتح علی خان کی آواز قرار دے دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ زمان نے ان کا دل جیت لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی