ایم ٹی آئی ایکٹ ختم کرنے

ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ ختم کرنے پر غور شروع

ویب ڈیسک : ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ ختم کرنے پر غور و خوص شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے بغیر ایم ٹی آئی ایکٹ کو قانونی طریقہ سے ختم کرنے کے لئے محکمہ قانون ، صحت ، سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ سابق دور حکومت میں پشاور سمیت صوبے کے مختلف سرکاری ہسپتالوں پر کیا گیا تھا ۔ ایم ٹی آئی ایکٹ ختم کرنے اور مختلف ہسپتالوں کے بورڈز ممبران اور سربراہوں کو فارغ کرنے کی تجاویز پر غور و خوص شروع کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مختلف ہسپتالوں کے ملازمین ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ہیں سفارشات کے بعد ایم ٹی آئی ایکٹ کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں آرڈیننس بھی لانے کی منصوبہ بندی پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ صوبہ کے مختلف سرکاری ہسپتالوں سے ختم کرنے اور سابق نظام کو بحال کرنے کے بارے میں سفارشات مرتب ہونے پر اس کی حتمی منظوری صوبائی حکومت سے لی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کا ہاتھ ہے،سرکاری دستاویزات