وارداتیں کرنیوالا رہزن گروہ

رات 12 بجے کے بعد وارداتیں کرنیوالا رہزن گروہ بےنقاب

ویب ڈیسک: پشاور گلبہار میں ضمانت پر رہا ہونے والا خونی وارداتوں میں ملوث راہزن 2 ساتھیوں سمیت دوبارہ پکڑا گیا جو رات کے 12 بجے کے بعد راہزنی کی وارداتیں کرتے اور فائر کر کے شہریوں کو زخمی کر دیتے تھے۔ جبکہ ایک مدعی دوبار ان راہزنوں کا شکار بنا۔ ملزمان آئس نشے میں دھت ہو کر وارداتیں کرتے تھے جن سے پستول و موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔
فقیر آباد ڈویژن پولیس کے مطابق تھانہ گلبہار پولیس نے ایک کارروائی کے دوران خونی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو بے نقاب کرلیا۔ گینگ 15 جون اور 20 جون کو موبائل چھیننے کے دوران شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے میں ملوث ہیں جن کی شناخت نہار ولد سرمست، اظہار ولد بازمیر اور اکرام اللہ ولد محمد اسلام کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے جبکہ دیگر کا تعلق خزانہ سے ہے۔ یہ ملزمان نشے کی حالت میں رات 12 سے صبح تک وارداتیں کرتے تھے تاکہ ان کی شناخت نہ ہوسکے جبکہ ڈرانے دھمکانے کیلئے فائرنگ بھی کرتے تھے۔ 24سالہ ملزم نہارکچھ ماہ قبل بھی گرفتارہوا تھا جسے ضمانت پر رہائی ملی تھی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل فونز، چھینی گئی رقم، اسلحہ و 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ صرف جاتی امراء کے آئین میں ہے، شیخ رشید احمد