چارسدہ اراضی تنازعہ

چارسدہ، اراضی تنازعہ ایک زندگی نگل گیا، 5 افراد زخمی

چارسدہ: تھانہ مندنی چارسدہ کی حدود باجوڑو کلے میں اراضی تنازعہ سر اٹھانے لگا جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعات کے مطابق باجوڑو کلے میں اراضی تنازعہ کی وجہ سے ملزماں نے مخالفین کے گھر پر حملہ اور فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان سے ہیں جبکہ اس واقعہ میں مقتول اور زخمی دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقتول کے والد حضرت شاہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم