کوہستان مسافر جیپ

کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

ضلع کولئی پالس میں ہوائی موڑ کے مقام پر مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ویب ڈیسک: پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کولئی پالس کے علاقے برپارو میں ہوائی موڑ کے مقام پر مسافر جیب کھائی میں جا گری، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد شامل تھے، میتوں اور زخمیوں کو پٹن ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع و شہداء:خیبر پختونخوا کی نامور شخصیات کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری