حکومت کی مدت 14 اگست

حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو گی، انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہماری حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہوجائے گی، الیکشن اکتوبر، نومبر میں جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اس کا اعلان کرے گا۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزرائے اعظم آتے جاتے رہتے ہیں، پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ قائم دائم رہنا چاہیے، تعلیم کا فروغ سیاست نہیں عبادت ہے، جو بھی نئی حکومت آئے وہ تعلیم کو ترجیحی بنیاد پر فروغ دے۔
انہوں نے کہا کہ آج آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس ہے، دعا کریں آج ہمارا آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہو جائے، یہ لمحہ فخریہ نہیں یہ لمحہ فکریہ ہے، قومیں مشکلات میں اپنی کمر کستی ہیں، جاپان اور جرمنی سے زیادہ طاقتور مثالیں کوئی نہیں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم فیصلہ کرلیں ایک ہو جائیں، آج ہم جگہ جگہ جا کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ادھار مانگ رہے ہیں، آئی ایم ایف کی منتیں کر رہے ہیں، زندگی بسر کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے واضح کیا کہ حکومت کی مدت 14 اگست کو پوری ہو جائے گی جبکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے