سائفرکہانی سچی یا جھوٹی؟ ایف آئی اے تحقیقات کرے گا

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کہانی سچی تھی یا جھوٹی؟ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کو انوسٹی گیشن کی اجازت مل گئی۔ لاہور ہائی کورٹ نے سائفر تحقیقات پر جاری کردہ حکم امتناع واپس لے لیا ہے۔ عدالت عالیہ لاہور نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سائفر تحقیقات سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے مراسلے یا سائفر کو بنیاد بناکر ہی اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :حج ویزوں کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان