ریاض شہید پولیس چوکی حملے

پشاور، ریاض شہید پولیس چوکی پر حملے کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک: پشاور کے ریاض شہید پولیس چوکی پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمہ چوکی ریاض انچارج محمد جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ 25 سے 30 دہشتگرد تھانے کی طرف رینگتے ہوئے آرہے تھے، نظر آنے پر پولیس نے شدت پسندوں پر فائرنگ کھول دیا، رپورٹ کے متن کے مطابق دہشتگردوں اور پولیس کے مابین 45 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور بالاخر دہشتگرد اپنے مقاصد میں ناکام ہو کر فرار اور پولیس اپنی اور چوکی کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:  سورج آگ برسانے لگا، شدید گرمی کی ایک بار پھر پیشگوئی، ہیٹ ویو کا خطرہ