نوشہرہ: رسالپور کے علاقے بارہ بانڈہ میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے جانے والا شوہر کو سالے نے دوستوں کی مدد سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا.
نوشہرہ پولیس کے مطابق مقتول آصف خان کی دوسری شادی پر بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹمارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے.
مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سالے سمیت تین نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ رسالپور میں مقدمہ درج کرلیا گیا.