جوڑ چڑھ آبشار

بونیر: سوات سے آئے ہوئے دو سیاح جوڑ چڑھ آبشار میں ڈوب گئے

بونیر میں سوات سے آئے دوسیاح بدقسمتی سے جوڑ چڑھ آبشار میں ڈوب گئے، حادثے میں ایک سیاح جاں بحق، دوسرا زخمی۔
ویب ڈیسک: ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات سے آئے ہوئے دو سیاح جوڑ چڑھ آبشار میں نہانے گئے اور ڈوب گئے، کنٹرول روم بونیر کو اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پہنچی اور ریسکیو جوانوں نے دونوں ڈوبے ہوئے نوجوانوں کو آبشار سے نکال کر آر ایچ سی ہسپتال جوڑ منتقل کر دیا۔
امدادی ذرائع کے مطابق دونوں سیاحوں کا تعلق ضلع سوات سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والے کا نام سمیع اللہ عمر 28 سال ہے جب کہ زخمی کا نام امتیاز احمد ہے جس کی عمر 35 سال ہے۔
ڈاکٹروں نے ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  وکلاء پر تشدد، پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان