یہ جہاد نہیں دہشتگردی ہے

یہ جہاد نہیں دہشتگردی ہے، ریاست پر حملہ ہے، حافظ حمداللہ کا باجوڑ دھماکے پر ردعمل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے باجوڑ میں ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جہاد نہیں دہشتگردی ہے۔
ویب ڈیسک: پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ باجوڑ بم دھماکہ ریاست اور جمہوری قوتوں پر حملہ ہے، یہ جہاد نہیں دہشتگردی ہے یہ حملہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے، یہ جہاد نہیں فساد ہے، اس سے پہلے بھی دو درجن سے زیادہ جے یو آئی کے ذمہ دار ٹارگٹ ہو کر شہید ہوئے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ باجوڑ جلسے پر حملے کی فوری تحقیقات ریاست کی ذمہ داری ہے، کارکنوں کا مقدس خون اسلام و ملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہو گا، پرتشدد واقعات کا مقصد جمعیت علماء اسلام کو پرامن اور آئینی جدوجہد کی راہ سے ہٹانا ہے، جلسے میں مجھے دعوت دی گئی تھی لیکن کچھ ذاتی اہم مصروفیت کی وجہ سے نہ جا سکا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما نے کہا ہے کہ یہ جے یو آئی پر نہیں جمہوریت پر حملہ ہے، اس کا جواب آئندہ انتخابات میں دیا جائے گا، شہید و زخمی کارکنوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  9سال قبل لاپتہ کوہ پیماوں کی باقیات برآمد