9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل

وزیر اعظم شہباز شریف کا 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں 9 اگست کو قومی اسمبلی کو تحلیل کر دوں گا، اس کے بعد نگران حکومت آئے گی اور انتخابات ہوں گے، نواز شریف جلد واپس آئیں گے اور پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔
ویب ڈیسک: قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے سمندر کو دیکھ کر میری 16 ماہ کی تھکاوٹ اتر گئی ہے، آج ایک ٹرین حادثہ ہوا، 30 لوگ جاں بحق، 100 زخمی ہوئے ہیں، اللہ جاں بحق 30 افراد کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج آپ کو اپنے قائد نواز شریف کا سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، یہ عوامی سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے اگلا وزیر اعظم نواز شریف ہوگا، آج تقریباً 263 ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلا وزیراعظم نواز شریف ہوگا اور ملک کی خدمت کرے گا، نواز شریف اس ملک کا معمار ہے جس نے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، آج تقریباً 263ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ کر آیا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ قصور میں موٹروے بنے گی تو خوشحالی آئے گی، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر میری 16 ماہ کی تھکن اتر گئی، 2008 میں 20-20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دیا میر بھاشا ڈیم کی بنیاد رکھی، داسو ڈیم کا معمار بھی نواز شریف ہے، رات گزر جائے گی لیکن نواز شریف کی خدمات کی فہرست ختم نہیں ہوگی.
وزیر اعظم نے خطاب کے دوران کہا کہ میں 9 اگست کو قومی اسمبلی کو تحلیل کر دوں گا.

مزید پڑھیں:  یوم دفاع پاکستان پر انوکھے طریقے سے سیڈ بالز شجر کاری کا اہتمام