پشاور اور درہ آدم خیل پولیس

پشاور اور درہ آدم خیل پولیس کی اہم کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: پشاور اور درہ آدم خیل میں پولیس و حساس اداروں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے، پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبدلہ بھی ہوا، ذرائع کے مطابق پولیس پارٹی کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ کارروائی کے دوران اسلحہ و بارود بھی برامد کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد پولیس حملوں اور گزشتہ رات بڈھ بیر پولیس موبائل پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی رہنما سلیم حیدر خان آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے