ذہنی امراض کے مرکز

فرانس، ذہنی امراض کے مرکز میں آتشزدگی، متعدد ہلاکتیں

ویب ڈیسک: مشرقی فرانس کے ایک قصبے میں ذہنی امراض کے مرکز میں لگنے والی آگ نے متعدد جانیں لے لیں۔ فائر فائٹرز نے نو لاشوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ دو افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریکسیو سروسز کے مطابق مرکز میں موجود اٹھائیس میں سے سترہ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد مرکز کی پہلی منزل پر مقیم تھے۔
مرکز میں قریبی شہر نینسی سے معذور بالغ افراد کا ایک گروپ چھٹیاں گزارنے آیا تھا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس تباہی کو ایک ”سانحہ“ قرار دیا ہے جبکہ وزیراعظم الزبتھ بورن متاثرہ قصبے کے دورے کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی عدالت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ