hqdefault 6

یہ لڑائی کا وقت کا نہیں بلکہ قومی یکجہتی کا وقت ہے- سینیٹر رحمان ملک

اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ میں خطاب،ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی کا وقت کا نہیں بلکہ قومی یکجہتی کا وقت ہے، کورونا وائرس کو سیاسی پلیٹ فارم نہیں بنانا چاہیے، کل شاہ محمود قریشی صاحب کی تقریر سن کر افسوس ہوا،
لگ رہا تھا کہ شاہ محمود شاہ قریشی انتخاباتی جلسے سے تقریر کر رہا ہو.

سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ سماجی دوریاں اور لاک ڈاؤن اختیار کرو، ہماری حکومت اب تک لاک ڈاؤن پر کنفیوز ہے کہ کیا کیا جائے،بحیثیت وزیراعظم عمران خان کو آج پارلیمنٹ ہاوس میں موجود ہونا چائیے تھا، پارلیمنٹ کا اجلاس الزام تراشیوں کی بجائے کورونا پر مرکوز ہونا چاہئے، عوام پارلیمنٹ کیطرف دیکھ رہی ہے کہ کورونا کیخلاف کوئی جامع حکمت عملی دیگی.

مزید پڑھیں:  عمران خان اور جنرل فیض کیخلاف کیسز میں ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ
مزید پڑھیں:  صوبائِی وزیر عدنان قادری کی بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کی اپیل

سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سینیٹ میں دو اہم قرارداد جمع کئے ہیں، ایک قرارداد حکومت سے فورس میجیور کے تحت بیرونی قرضہ جات معاف کروانے کے متعلق ہے،دوسرے قرارداد میں حکومت سے کورونا کے نام پر کوئی نیا بیرونی قرضہ نہ لینے کا کہا ہے سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ میں خطاب.