آزادی سائیکل ریس

آزادی سائیکل ریس کا انعقاد 13 اگست کو پشاور میں ہوگا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آزادی سائیکل ریس 13 اگست کو ناردرن بائی پاس پر منعقد ہورہی ہے۔ اس سلسلے میں کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر شایان علی شاہ نے کہا کہ مقابلوں کا افتتاح چیئرمین کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن سید اظہر علی شاہ کریں گے، یہ مقابلے ہر سال آزادی کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں، تقریب تقسیم انعامات ریس کے بعد پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن کامران خان گمشدگی کیس:پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا