پی ٹی آئی کارکن کامران خان گمشدگی کیس:پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن کامران خان کی گمشدگی کیس میں ایڈوکیٹ جنرل،اٹارنی جنرل اور آئی جی پولیس سے 7دن میں جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کامران خان کی گمشدگی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار کی طرف سے سید سکندر حیات شاہ اور ملک سمیع اللہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔
درخواست گزار کے وکیل سید سکندر حیات نے عدالت کو بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درخواست کے شوہر کو اغواء کیا گیا ہے ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس پر جواب طلب کرتے ہیں ۔
عدالت نے 7دن کے اندر اٹارنی جنرل،پولیس اور ایڈوکیٹ جنرل سے جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری