پاک افغان سیریز

پاک افغان سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ

ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان کے مابین سیریز سری لنکا میں شیڈول ہے جس میں شرکت کرنے کیلئے قومی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔ لنکن پریمئیر لیگ میں شرکت کے بعد کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، محمد نواز، افتخار احمد، محمد حارث اور فخر زمان کولمبو میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ قومی ٹیم کولمبو سے براستہ ہمبنٹوٹا پہنچے گی جبکہ جمعہ سے تربیتی کیمپ کا آخری مرحلہ شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچز 22 اور 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے جبکہ 26 اگست کو تیسرے میچ کی میزبانی کولمبو کرے گا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو خط