پاک افغان کرکٹ سیریز

پاک افغان کرکٹ سیریز، شائقین کیلئے فری انٹری کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان کر دیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوں۔ سری لنکا میں افغان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہونے والی پاک افغان ون ڈے سیریز کیلئے شائقین بغیر ٹکٹس سٹیڈیم آکر میچز دیکھ سکتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست، دوسرا میچ 24 اور تیسرا 26 اگست کو ہوگا، سیریز کے میچز ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں شیڈول ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم