ادویات بلیک میں فروخت

پشاور میں جان بچانے والی ادویات کی بلیک میں فروخت

ویب ڈیسک: پشاور میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ بلیک میں فروخت کرنے کی شکایات بڑھ گئی ہیں تاہم اس سلسلے میں محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دمہ کے مریضوں کیلئے تجویز کردہ ان ہیلر، شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین، اینٹی بائیوٹک، سکن انفیکشن، ڈائریا، پیٹ درد، بلڈ پریشر اور بخار کی دوائیں مارکیٹ میں کمپنی ریٹس پر دستیاب نہیں جبکہ بعض ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ شوگر کی دوائی 219 سے بڑھ کر 258 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ معدے کی تیزابیت اور جلن کی دوائیں 606 روپے سے بڑھ کر 714 روپے قیمت تک پہنچ گئی ہے۔ دل کے امراض میں تجویز کردہ 140 روپے میں ملنے والی دوائی اب 165 روپے میں دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا