آئی سی سی ون ڈے رینکنگ

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

ویب ڈیسک: آئِی سی سی کی جانب سے ایک روزہ میچز کے ٹاپ کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، بابر اعظم حالیہ ایک روزہ رینکنگ میں ٹاپ بلے بازوں کی فہرست میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار رہے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ڈوسن کا دوسرا نمبر آتا ہے جبکہ پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی پا کر اس فہرست میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جما بیٹھے ہیں۔
ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اس حساب سے ٹاپ فائیو میں پاکستان کے اس وقت 3 بلے باز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  رفاح حملہ، اسرائیل کی حمایت سے امریکہ نے ہاتھ کھینچ لیا