پشاور میں گداگروں

پشاور میں گداگروں کیخلاف آپریشن، 88 بحالی مراکز منتقل

ویب ڈیسک: پشاورمیں پیشہ ور گداگروں کیخلاف مہم کے پہلے روز پشاور کے مختلف مقامات سے 88 پیشہ ور گداگروں کو انسداد گداگری ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے دارالکفالہ اور زمونگ کور ادارے کو منتقل کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ پشاور کے زیر انتظام پیشہ ور گداگروں کیخلاف آپریشن میں محکمہ سماجی بہبود پشاور کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس اہلکاروں نے مشترکہ کریک ڈان کرتے ہوئے پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کر لیا جن میں بچے، بزرگ اور خواتین شامل ہے جن کیخلاف ویگرینسی ریسٹرینٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے دارالکفالہ اور زمونگ کور منتقل کر دیا گیا، گرفتار گداگروں کا مکمل ڈیٹا اور ریکارڈ اکٹھا کیا جائیگا، ضلع پشاور کو پیشہ ور گداگروں سے پاک کرنے کیلئے شروع کی گئی مہم کیلئے 5 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جن میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز تانیہ شاہین، لطف الرحمان، سمیرا صبائ، اویس خان اور شیبا گل شامل ہے۔
محکمہ سماجی بہبود کی طرف حنا، روزینہ، ارم، نایاب خان، مقصود، حنا خالد، ادریس، عاصمہ، عامر اور آرزو شامل ہیں، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی گل اندام، جنت، ذیشان، حفیظ، نگار، حنا، عدنان مراد، ریسکیو 1122 کے ولید، سجاد، سبحان، جمیل اور جاوید جبکہ سول ڈیفنس کے سلمان زیب ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ضلع بھر میں گندم خریداری کا عمل شروع