خصوصی طالبہ سکالرشپ

سکالرشپ معاملہ، خصوصی طالبہ کی اپیل پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے پشاور یونیورسٹی سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی خصوصی طالبہ کے سکالرشپ کی مبینہ بندش کے معاملہ پر نوٹس لے لیا۔ یاد رہے کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سابق وزیر برائے اعلی تعلیم کی طرف سے معذور طالبہ کو ایک سال کے لئے سکالرشپ دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن چھ ماہ کے بعد طالبہ تناوش ماہین کو سکالرشپ ملنے کا سلسلہ مبینہ طور پر روک دیا گیا۔ تناوش ماہین نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے نگران وزیراعلی سے باقی ماندہ چھ مہینوں کے سکالرشپ کی ادائیگی کی اپیل کی تھی۔ میڈیا میں خبر شائع ہونے پر وزیراعلی نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔
یاد رہے کہ پشاور یونیورسٹی کی خصوصی طالبہ کی سکالرشپ محکمہ اعلی تعلیم نے روک دی تھی، خصوصی طالبہ تناوش ماہین نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے اکتوبر 2022 میں منعقدہ کانوکیشن میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جس پر انہیں سکالرشپ اور ملازمت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تناوش ماہین نے مزید کہا کہ سکالرشپ کے تحت ایک سال کیلئے ماہانہ 25 ہزار روپے ملنے تھے، 6 ماہ کی ادائیگی کے بعد محکمہ اعلی تعلیم نے سکالرشپ روک لی کہ محکمہ کے پاس پیسے نہیں ہیں جبکہ محکمہ نے یہ بھی کہا ہے کہ جیسے ہی پیسے آجائینگے بقایا رقم ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، اسوڑئی درہ میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق