ورلڈ فوڈ پروگرام

ورلڈ فوڈ پروگرام کا 20 لاکھ افغانوں کی امداد میں تاخیر کا اعلان

ویب ڈیسک: ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عطیات میں کمی کے باعث رواں ماہ تقریباً 20 لاکھ افغانوں کو خوراک فراہم کرنے کے پروگرام کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ تنظیم نے آج ایک بیان میں افغانستان میں اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسی کے سربراہ کے بقول کہا کہ تمام افراد جو شدید بھوک کا شکار ہیں ان کو اتنے کم وسائل سے کھانا نہیں کھلایا جا سکتا جو ورلڈ فوڈ پروگرام کے پاس رہ گئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایف پی کو 21 ملین افغانوں تک زندگی بچانے والی خوراک پہنچانے کے لیے اگلے چھ ماہ میں ایک ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف