سمندری طوفان ڈینیئل

یونان، سمندری طوفان ڈینیئل نے تباہی مچا دی، 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: یونان میں سمندری طوفان ڈینیئل نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 10 تک پہنچ چکی ہے جبکہ طوفان کے باعث چار افراد لاپتا ہیں۔ ذرائع کے مطابق مغربی یونان کا شہر کارڈیسا سیلابی پانی میں ڈوب گیا، صرف گھروں کی چھتیں دکھائی دے رہی ہیں اور دیگر گھر بہہ گئے جبکہ 800 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
سیلاب کی وجہ سے پُل اور سڑکیں ٹوٹ گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ساتھ ہی درجنوں دیہات زیر آب آ گئے۔ ذرائع کے مطابق سیلاب نے کئی مراکز صحت اور ہسپتالوں کو بھی متاثر کیا جبکہ علاقے میں آمدورفت بھی مشکل ہوتی جا رہی ہے، ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق یونان میں 1930 کے بعد یہ سب سے بڑی تباہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت