ڈی آئی خان

ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،1دہشتگردہلاک

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی ہو گیا۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزپر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان اور جنرل فیض کیخلاف کیسز میں ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ