ایف آئی اے کے کریک ڈاون سے ڈالرز کے بیوپاری دیوالیہ

ویب ڈیسک: پاکستان میں ایف آئی اے کاسمگلروں کیخلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے جس کی کامیابی سے بڑے بڑے سمگلر سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ ذرائع کے مطابق افغانی سمگلر بری طرح پھنس گئے، ان کے اربوں روپے ضبط ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے.
ذرائع کے مطابق افغانستان میں ڈالرز کے بیوپاری دیوالیہ ہوگئے ہیں کیونکہ پاکستان سے ڈالرز کی سمگلنگ مکمل بند ہوگئی ہے جبکہ بارڈر پر انٹیلی جنس اداروں نے مکمل کنٹرول کیا ہوا ہے۔ ماقبل یہی ڈالرز پاکستان سے افغانستان سمگل ہوتے تھے اور وہاں سے بلیک میں انٹرنیشنل مارکیٹ تک ان کی رسائی ممکن تھی۔
حالیہ جاری بھرپور کریک ڈاون کی وجہ سے افغانی سمگلرز پاکستان میں مکمل انڈر گراونڈ ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان میں موجود ان کے سہولت کار بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے پاس ان کے بارے میں تمام معلومات اور فہرستیں موجود ہیں جن میں کئی گرفتار اور کچھ فرار ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد