غیر قانونی ادویات، پشاور کی میڈیسن مارکیٹ پر چھاپوں کا امکان

ویب ڈیسک: نیشنل ٹاسک فورس نے غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا۔ ڈریپ نے غیرقانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے نیشنل ٹاسک فورس نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا ہدف نیشنل ٹاسک فورس کے سپرد کیا گیا ہے جو صوبائی محکمہ صحت کے ہمراہ غیر قانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔ اس حوالے سے ڈریپ کے صوبائی دفاتر کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
نیشنل ٹاسک فورس خفیہ اطلاعات پر ملک بھرمیں چھاپے مارے گی اور ملک گیر کارروائیوں کی یومیہ رپورٹ تیار کی جائیگی جبکہ قانون شکن عناصر کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی توپوں کارخ مولانا فضل الرحمان کی طرف