پشاور، صدر سے اغواء ہونے والا تاجر بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور کے مصروف بازار صدر سے ایک روز قبل اغواء ہونے والے تاجر حاجی اکرام کو ضلع نوشہرہ سے بازیاب کرالیا گیا اور اس کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ مغوی ہونے والے تاجر کو ان کے بیٹو ں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور صدر سے اغواء ہونے والے تاجر حاجی اکرام کو نوشہرہ جلو زئی میں پولیس نے خفیہ آپریشن کے دوران بازیاب کروایا۔ ذرائع کے مطابق اغواء کاروں کی جانب سے 5 لاکھ ڈالرز کا مطالبہ کیا جا رہا تھا تاہم پولیس نے خصوصی آپریشن کے بعد 36 گھنٹوں میں مغوی تاجر کو بازیاب کرا لیا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر جاں بحق، گورنر خیپرپختونخوا کا ایرانی سفیر سے اظہار افسوس